رجنی کانتھ کے کہنے پر فلم روبورٹ میں ولن کا کردار ادا نہیں کیا، امیتابھ
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ تامل سپر سٹار رجنی کانتھ کے کہنے پرتامل فلم’’ روبورٹ‘‘ میں ولن کا کردار ادا نہیں کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ 2010ء کی تامل فلم’’ روبورٹ‘‘ کے ہدایتکار ایس شنکر میرے پاس آئے اور مجھے فلم میں ولن کا کردار ادا کروانا چاہتے تھے۔اس پر میں نے رجنی کانتھ سے بات کی تو وہ مجھے ولن کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگ آپ کو ولن کے روپ میں پسند نہیں کریں گے ۔ان کے کہنے پر میں نے یہ کردار نہیں کیا۔امیتابھ بچن نے ’’ روبورٹ ٹو‘‘ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن نئی فلم ’’وزیر‘‘ میں جلوہ گر ہو نگے۔