ہمیشہ نئے نئے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں، سورین

ہمیشہ نئے نئے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں، سورین
 ہمیشہ نئے نئے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہوں، سورین

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ سورین چاؤلہ نے کہا ہے کہ مجھے کسی ایسی فلم کی تلاش ہے جس میں یادگار کردار ادا کروں اب تک میں نے جتناب بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اسی طرح مستقبل میں بھی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجاؤں حال ہی میں ریلیز ہونے والی میری فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس حاصل کیا ہے ۔

میں بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرنے کی قائل ہوں اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں جس بھی فلم میں کام کروں اس میں میرا کردار بہت پاور فل ہوں اور شائقین کو اس میں میری اداکاری بھی پسند آئے میری کوشش ہوتی ہے نمایاں کام کروں۔

مزید : کلچر