یاسر شاہ کا ٹیم میں شامل نہ ہونا بڑا دھچکہ ہے :وقار یونس

یاسر شاہ کا ٹیم میں شامل نہ ہونا بڑا دھچکہ ہے :وقار یونس

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی محمد عامر کا حق ہے او ر ہم اسے ویلکم کہتے ہیں ، یاسر شاہ کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطل ہونا پریشانی کا باعث ہے اور ٹیم کو اس سے بڑا دھچکہ لگا ہے ۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قذافی سٹیڈ یم میں جاری تربیتی کیمپ میں دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی سزا پوری کر لی ہے اور اب وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے اہل ہیں ، انہیں ٹیم میں ویلکم کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹیم کو اپنا 100فیصد دیں گے۔وقار یونس کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے ، دورہ نیو زی لینڈ میں ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم انہیں اپنی ٹیم پر اعتما د ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور تیز اورمثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیو ں کہ ون ڈے کرکٹ میں تین سو کا ہدف معمول بن گیا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی اور تمام کھلاڑی امید وں پر پورا اتریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی