نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم نے تصدیق کی تھی کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے اسلئے وہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ون ڈے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ہی ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے ۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، گرانٹ ایلیٹ، ٹرینٹ بولٹ، مارٹن گپٹل، مچل میک لینا گہان، ایڈم ملن، کولن منرو، لیوک رونچی، مچل سنٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی اور روز ٹیلر شامل ہیں تمام کھلاڑی کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی