اعصام الحق قریشی کو برسبین انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں شکست

اعصام الحق قریشی کو برسبین انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔ انہیں لوکاز کوبوٹ اور مارکن میٹکوزکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری میگا ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جوناتھن مرے کو پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے لوکاز کوبوٹ اور مارکن میٹکوز کے ہاتھوں 6-3 اور 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا شکست پر اعصام نے کہا کہ ناکامی کا بہت دکھ ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترا تھا اور ہم نے کوشش کی کہ ہم کامیابی حاصل کریں لیکن حریف کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ میچ جیت گئے مستقبل میں محنت کا سلسلہ جار ی رہے گا۔