گیسکوئٹ فٹنس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

گیسکوئٹ فٹنس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی سٹار رچرڈ گیسکوئٹ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ میگا ایونٹ 18 سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق گیسکوئٹ نے کمر کی تکلیف کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جو کہ ہمارے لئے بری خبر ہے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ٹینس کورٹ میں واپسی کریں۔ واضح رہے کہ گیسکوئٹ پہلے ہی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی