بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں ، سرینا ولیمز

بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں ، سرینا ولیمز

نیویارک(آن لائن) ٹینس کی ورلڈ نمبر 1 امریکی ویمنز کھلاڑی سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بڑھتی ہوئی جسامت سے کوئی خطرہ نہیں اور وہ تمام تر توجہ فٹنس پر دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسامت کی وجہ سے کھیل میں مزید نکھار آرہا ہے اوروہ ابھی خود کو جوان محسوس کرتی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کا عزم کر رکھا ہے۔ سرینا نے بتایا کہ رواں سال بھی دنیائے ٹینس پر وہ حکمرانی کرنا چاہتی ہیں اور شائقین انہیں الگ انداز میں دیکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی