پاک آسٹریلیا سیریز میں شائقین کی دلچسپی بڑھے گی، جیمز سدر لینڈ

پاک آسٹریلیا سیریز میں شائقین کی دلچسپی بڑھے گی، جیمز سدر لینڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیف جیمز سدرلینڈ پرامید ہیں کہ پاکستان کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور نئے سال میں ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں تماشائیوں کی دلچسپی بڑھے گی اور بڑی تعداد میں تماشائی میچز دیکھنے آئیں گے۔آسٹریلیا پرامید تھا کہ وہ نمبرایک ٹیم جنوبی افریقہ کیساتھ سیزن کی بڑی سیریز کھیلے لیکن پروٹیز دوسرے مقابلوں میں مصروف ہیں اس لیے اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز نومبر میں ہوگی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ"پہلے جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش تھی جو ممکن نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ "ہم پر امید ہیں کہ انھیں واپس لایا جائے اور کوئی راستہ نکال سکیں تاکہ وہ اپنے اگلے دورے میں باکسنگ ڈے اور نئے سال کے میچز کھیل سکیں۔سی اے کے چیف نے کہا کہ پاکستان کو 'کم تر' نہیں سمجھنا چاہیے اور مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم درجہ بندی کے ٹیبل میں ترقی کر رہی ہے"۔انھوں نے کہا کہ "آخری دفعہ جب ہم نے ان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلا تھا تو انھوں نے بہت شاندار مقابلہ کیا تھا جبکہ ہم ان کا مقابلہ نہیں کرپائے تھے، یہ اس چیز پر انحصار کرتا ہے کہ آپ ان کو کیسے لے رہے ہیں"۔پاکستان 2016 میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جو قومی ٹیم کے 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد انگلینڈ کا پہلا دورہ ہوگا جس میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہوگا۔
پاکستان رواں سال آسٹریلیا کے دورے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو اکتوبر اور نومبر میں ہوں گی۔پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں 2014 میں 20 سال بعد پہلی دفعہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی تھی جہاں 2۔0 سے کنگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔