حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے،شہزاد بٹ

حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ...

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور یونین کونسل 168گوالمنڈی سے جنرل کونسلر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور وہ دن دو نہیں جب دنیا بھر سے لوگ پاکستان روزگار کیلئے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان لیگ کے کارکن حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کے خواہش مندوں کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے جمہوریت کا مستقبل اور اپنے کارکنوں کی زندگیاں تک داؤپرلگادی تھیں۔

شدیدتحفظات کے باوجودحکومت کی طرف سے عمران خان کو سونامی مارچ اوردھرنے کیلئے فری ہینڈ د یاگیا تھااوراس کے بدلے موصوف نے جوکچھ کیااورمنتخب قیادت کیخلاف جو بازاری زبان استعمال کی وہ عوام فراموش نہیں کرسکتے ۔اگرخدانخواستہ جمہوریت کے ساتھ کوئی حادثہ ہوگیا تو عمران خان اپنے آپ کومعاف اورعوام کاسامناکس طرح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدارنہ ملنے پرجمہوری اقداراورپارلیمانی روایات کیخلاف علم بغاوت بلندکیا ،وہ مسلسل منتخب قومی قیادت کامیڈیا ٹرائل کررہے ہیں۔عمران خان یادرکھیں تصادم کاراستہ انہیں شرمناک انجام کی طرف لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے جارحانہ اندازسیاست نے پی ٹی آئی کے اندراضطراب پیداکردیا ہے،کئی پنچھی اڑان بھرنے والے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4