ذوالفقار بھٹونے حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھی،علامہ یوسف اعوان
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی تھی آج کل جو لوگ تبدیلی کا نعرہ لگا رہے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ تبدیلی بھٹو شہید ہی لیکر آئے تھے ۔
جب ایک غریب آدمی کے لئے بھی بیرون ملک کے دروازے کھلے تھے اور ملک کے کچلے ہوئے طبقے کو بولنے کے لئے زبان بھی ملی تھی ۔وہ بھٹو شہید کی سالگہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔علامہ محمد یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھٹو شہید کی شکر گذار ہے جن کی وجہ سے اسمبلی جیسے پلیٹ فارم پر ایک مزدور بھی منتخب ہو کر خود اپنے جیسے مزدور کے حقوق کی بات کرتا تھا آج کل تو مزدور کو کوئی جماعت سوائے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ دینے کے لئے بھی تایر نہیں ہے لیکن یہ اعزاز پیپلز پارٹی کو جاتا ہے کہ اس نے اس ملک میں عام آدمی کو طاقت کا سر چشمہ بنایا تھا ہم ان کی سالگرہ پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔