غداری اور دہشتگردی کی سزا صرفموت ہے،عبدالغفار روپڑی

غداری اور دہشتگردی کی سزا صرفموت ہے،عبدالغفار روپڑی

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ملک کے خلاف غداری اور دہشت گردی کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ دہشتگردوں کو سزا دینے پر ایران کی سعودی عرب کو دھمکی اور تہران میں سفارتخانے پر حملہ قانونی و شرعی طور پر ناجائز ،فسادانہ اور انتشار آمیز کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید اور مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز تہران میں سعودی سفارتخانے کو جلانے جانے اور ایران کی جانب سے سعودی عرب کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو موت کی سزائیں شریعت کے عین مطابق ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1