مسلم حکمران ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی ختم کر وائیں،علامہ ریاض شاہ

مسلم حکمران ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی ختم کر وائیں،علامہ ریاض شاہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مسلم حکمران ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی ختم کر وائیں پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی لڑائی میں غیر جانبدار رہنا چاہیئے ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے کو جلانا افسوسناک ہے مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بات چیت سے تنازعات کو حل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایران اور سعودی عرب کے حق میں ہونیوالے مظاہروں سے فرقہ واریت میں اضافہ ہو گاامت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1