اسلام انتہا پسندی نہیں امن و محبت کا درس دیتا ہے،حامد سعید کاظمی

اسلام انتہا پسندی نہیں امن و محبت کا درس دیتا ہے،حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سینئر رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام انتہا پسندی نہیں امن و محبت کا درس دیتا ہے،مذہب کو دہشتگردی نہیں امن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے،پٹھان کوٹ حملہ پاک بھارت مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے،ایران ، سعودی چپقلش تشویشناک معاملہ ہے۔انہوں نے کہابھارتی ائیر بیس پر حملے کو پاکستان سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہو نی چاہیئے ۔ مسلمان دین بھر میں دہشتگردی کا شکار ہیں۔