مانگا منڈی اور اردگرد میں ایل پی جی گیس کی سرعام ری فلنگ، انتظامیہ خاموش

مانگا منڈی اور اردگرد میں ایل پی جی گیس کی سرعام ری فلنگ، انتظامیہ خاموش

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی شہر اور اردگرد کے گاؤں میں غیرقانونی دھندہ میں ایل پی جی گیس سرعام ری فلینگ ہو رہی ہے اس کے علاوہ ٹیوٹا ویگنوں میں بھی ایل پی جی گیس دکاندار فلینگ کر رہے ہیں جو کسی بھی وقت خطر ناک حادثہ ہو سکتا ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر خاموسی اختیار کرکے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ناقص مشینری سے ٹیوٹا ویگنوں میں گیس کی ری فلینگ کی جاتی ہے اس کے علاوہ ہر گلی محلے میں منی پٹرول کی دوکانیں کھول کر پٹرول ریٹ سے تقریباً10روپے فی لیٹر مہنگا فروحت کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس کے اہلکار گشت کرنے والے اہلکار دوکانوں والوں سے مبینہ طور پرمفت پٹرول حاصل کرتے ہیں شہریوں نے کہا کہ سب کچھ پولیس کی پشت پناہی پر ہو رہا ہے مانگا منڈی کے شہریوں اور صحافیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہورسے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں پٹرول کی دوکانیں بناکر پٹرول فروحت کرنے والوں اور ایل پی جی کی غیر قانونی گیس ری فلینگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4