ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی افسوسناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی افسوسناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی افسوسناک ہے اسلامی ممالک کو لڑانا عالمی گریٹ گیم کاحصہ ہے پنجاب داعش کی بھرتی کا بڑ ا مرکز بن چکا ہے مگر پنجاب کے حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں کراچی میں رینجرز کے پر کاٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم نمر کی پھانسی انصاف کا قتل ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے ممبران اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر نامزد کئے جائیں ۔

اور اہلسنّت کو ادبی کثرت کی مناسبت سے اسلامی نظریاتی کونسل میں مؤ ثر نمائندئی دی جائے۔انہوں نے کہا داعش کا پاکستان میں نیٹ ورک قائم ہو نا حکومتی نااہلی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم بننے سے پہلے اقدامات کرنے ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1