پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ بھارت کی اپنی سازش ہے،عثمان حمزہ

پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ بھارت کی اپنی سازش ہے،عثمان حمزہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ بھارت کی اپنی سازش ہے ،پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے بھارت اکثر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہتا ہے ۔دو دن میں بھارتی فوج ائیر بیس کو کلیر نہ کروا سکی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بھارت کا اپنا رچایا ہوا ڈراما تھا اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس واقعہ سے بھارتی فوج اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی بھی کھل کر سامنے آئی ہے جو 48گھنٹوں میں بھی چند حملہ آوروں سے نمٹ نہیں سکے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بھار ت میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو اسکا الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔

اور بعد میں ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1