حکمران نہ جانے کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،سرفراز خان نیازی

حکمران نہ جانے کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،سرفراز خان نیازی

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنے ارادوں اورمنصوبوں کی سمجھ آتی ہے اور نہ عوام کوان کی پالیسیاں سمجھ آتی ہیں جبکہ ن کی مدت ختم ہوجاتی ہے۔شریف برادران اقتدارمیں آتے وقت بھی رورہے ہوتے اورجاتے وقت بھی ان کے آنسوبند نہیں ہوتے۔بتایاجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کوئی بھی قاتل اب تک کیفر کردار تک کیوں نہیں پہنچا نہ جانے حکمران کس ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں ،انہیں آئی ایم ایف سے کس بات کاڈر ہے۔ بجلی اورگیس بحران کے نتیجہ میں صنعت کاپہیہ جام ہوگیا جبکہ حکمرانوں کی فیکٹریاں اوران کے کارخا نے دن رات چل رہے ہیں۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ مزدوروں اورکسانوں سمیت تمام طبقات حکومت سے بری طرح مایوس اوراپنے حقوق کیلئے سراپااحتجاج ہے ۔

حکمران بھائی اپنی غلطیاں سدھارنے کی بجائے ڈھٹائی سے دہراتے چلے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں کئی اہم وزارتوں کاقلمدان میاں نوازشریف جبکہ پنجاب میں کئی پیداواری وزارتوں کاقلمدان میاں شہبازشریف کے پاس ہے ۔ حکمرانوں نے روزگارکے دروازے بندکرکے ہنرمندعوام کوبھکاری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف روزگار نہیں ملتا جبکہ دوسری طرف نیم مردہ غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4