کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلا رہے ہیں،علی عباس

کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلا رہے ہیں،علی ...

لاہور(پ ر) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے ہر مسئلہ پر آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلانا معمول بنا لیا ہے آئی ایم ایف کی ایسی شرائط مانی جا رہی ہیں جو ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہیں۔

اور اس پر عوام بھی سخت ہیجان اور پریشانی کا شکار ہیں اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شروع کئے گئے میگا پروجیکٹس میں کرپش کے الزامات کی تحقیق نہ کرانا حکمرانوں کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1