سرمایہ دارانہ پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،سعدیہ سہیل

سرمایہ دارانہ پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں کی حکومت کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ناجائز ذرائع سے کمائی دولت کو ٹیکس معافی کی چادر اوڑھا کر سفید دھن میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اس کارِ خیر کے لئے قانونی تحفظ فراہم کرنے کو مقتدر اشرافیہ نے اپنا فرائض منصبی سمجھ لیا ہے اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب اپوزیشن حلقوں میں تھے تو ٹیکس ایمنسٹی کے سخت ناقد تھے لیکن آج اُسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ایسی پالیسیوں سے دیانت دار ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیکس عائد کرنے والے خود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوں گے تو وہ دوسروں سے کیسے توقع کر سکتے ہیں۔