نئے سال میں مسلم لیگ ن کی قیادت ایشیاء میں امن کا تحفہ دیگی ،ملک شکیل

نئے سال میں مسلم لیگ ن کی قیادت ایشیاء میں امن کا تحفہ دیگی ،ملک شکیل
 نئے سال میں مسلم لیگ ن کی قیادت ایشیاء میں امن کا تحفہ دیگی ،ملک شکیل

  

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد شکیل نے کہا ہے کہ نئے سال میں مسلم لیگ ن کی قیادت ایشیاء میں امن کا تحفہ دیگی اور2016 معاشرہ کے تمام طبقوں کیلئے سہولیات کا سال ہوگا۔جس سے عوام کو تعلیم،صحت،روزگار،خوشگوارتبدیلی محسوس ہوگئی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ملک شکیل نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے واقعہ کے باوجود قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونگے،پاکستان اوربھارت کی قیادت باشعورہے اب کوئی تیسری قوت دونوں ملکوں کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی انہوں نے کہاکہ وفاق پنجا ب نہیں پورے پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے ،اقتصادی راہداری کے پی کے سے نہ گزرنے دینے کی دھمکی بغاوت اور ملک دشمنی ہے ۔

عمران خان باقاعدگی سے اسمبلی آئیں جائیں گے تو انکی سیاست میں پختگی آئے گی۔ ملک شکیل نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح پاکستان کے 18 کروڑعوام کی ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اورپرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے دہشت گردی اورانتہا پسندی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس ضمن میں آخری حد تک جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4