ماہ نورکی سالگرہ کی تقریب ساتھی فنکاروں کا ہلہ گلہ

ماہ نورکی سالگرہ کی تقریب ساتھی فنکاروں کا ہلہ گلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فن کی دنیا میں کچھ عرصہ سے سالگرہ منانے کا رواج ایک بار پھر زور پکڑگیا ہے۔تمام فنکار سالگرہ کی ان تقریبات کو ایک سے بڑھ کر ایک منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ماہ نورہر برس اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہیں ان کی سالگرہ میں ساتھی فنکاروں کے ساتھ ساتھ دوستوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔
ماہ نورنے گزشتہ دنوں شالیمارتھیٹر میں اپنی سالگرہ منائی۔اس تقریب میں دوستوں کے علاوہ شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔ماہ نورکی سالگرہ کی تقریب میں ساتھی فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔اس شاندار اور مدتوں یاد رہنے والی تقریب میں جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں پروڈیوسر ملک طارق،حسن طارق،علی طارق،شاہد خان،سارا خان،سحر خان،طوطی برال،سجاد سمراٹ، عباس ، محمود، رانجو ،ممتاز تیزیاں اورعرفان شامل ہیں ۔اس پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض شاہد خان نے انجام دیئے جبکہ فنکاروں نے ڈانس کر کے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے بتایا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ انتہائی اہتمام سے مناتی ہوں۔میں اپنے تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر میری خوشی میں شرکت کرتے ہیں۔میراتویہ ماننا ہے کہ اس دور میں وہ انسان انتہائی خوش قسمت ہے جس کو پیار کرنے والے اور مخلص دوست ملے ہیں۔میری سالگرہ میں میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نورنے کہا کہ میں ان دنوں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں مصروف ہوں۔پروڈیوسر ملک طارق نے کہا کہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں اس قسم کی تقاریب آکسیجن کا کام دیتی ہیں ماہ نورنے تمام دوستوں کو اکٹھا کرکے جو خوشی دی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ملک طارق نے کہا کہ ماضی میں ایسی تقاریب کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہوتا تھا لیکن اب یہ رواج ایک بار پھر شروع ہوا ہے میں بہت خوش ہوں کہ ماہ نور تسلسل کے ساتھ اپنی سالگرہ منا کر روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔حسن طارق،علی طارق،شاہد خان،سارا خان،سحر خان، طوطی برال،سجاد سمراٹ،عباس،محمود،رانجو ،ممتاز تیزیاں اورعرفان نے بھی ملے جلے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -