یمن ، سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالخالق کو تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا

یمن ، سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالخالق کو تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(کے پی آئی)یمن کی الضالع گورنری کے سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالخالق محمد شائع کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ۔ عرب ٹی وی کے مطابق مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے کرنل عبدالخالق کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ الحاویات بندرگاہ کے دورے کے بعد عدن شہر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے کہ شہر کے شمالی داخلی راستے پر گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ عدن کے پولیس افسر اور اس کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس علاقے میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان پہلے ہی کشیدگی جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے شرپسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدن اور اس کے مضافات کے علاقوں میں اہمیت کے حامل مقامات اور ریاستی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ریاستی عناصر کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -