نسلی جنگ کے خاتمے کے بعد سے بے گھر افراد کو زمینیں الاٹ کی جائیں گی،سری لنکن صدر

نسلی جنگ کے خاتمے کے بعد سے بے گھر افراد کو زمینیں الاٹ کی جائیں گی،سری لنکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا ہے کہ نسلی جنگ کے خاتمے کے بعد سے بے گھر افراد کو زمینیں الاٹ کی جائیں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں اس جنگ کے خاتمے کو 6 برس کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہے۔ سری سینا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ایسے افراد کو مکانات کے لیے زمینیں الاٹ کی جائیں گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ایک مشکل ہدف ہے تاہم وہ آئندہ 6 ماہ کے دوران اپنے اس اعلان کو سچ کر دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -