امریکا، سیلاب سے متاثرہ ریاست میسوری میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا، سیلاب سے متاثرہ ریاست میسوری میں ہنگامی حالت نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے سیلاب سے متاثرہ وسط مغربی ریاست میسوری میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اوباما کی جانب سے میسوری میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے حکم نامے کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے کو ریاست میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے علاقے میں تین روز کے دوران 25 سینٹی میٹر تک ہونے والی بارش کے باعث دریائے مسی سپی، دریائے میرامیک اور دریائے میسوری میں آنے والی طغیانی سے میسوری اور پڑوسی ریاست ایلی نوائے کے کئی علاقے زیرِ آب آگئے تھے۔سیلاب کے نتیجے میں اب تک میسوری میں 2 درجن افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔دونوں ریاستوں کا وسیع علاقہ تاحال زیرِ آب ہے جب کہ کئی مقامات پر پورے پورے قصبے اور دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔دریں اثنا میسوری اور الی نوائے کے حکام سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں اور پانی میں ڈوبے قصبات اور دیہات کا سروے کر رہے ہیں تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔میسوری کے گورنر جے نکسن نے صورتِ حال کو انتہائی گھمبیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -