بھارتی وزیر خارجہ سے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ سے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور ...

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفارتکاروں اور خارجہ سیکرٹریوں سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کیایک روز بعد پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کیلئے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق سیکریٹریوں اور سفارت کاروں سے ملاقات کی۔ان سفارتکارو ں میں ایس کے لامبا،جی پارتسارتی،شیام سرن، شیوشنکرمینن،شردسھبروال اور ٹی سی اے راگھوان شامل تھے۔وزارت خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،صرف یہ کہاگیاکہ اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارتی مشاورت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتکاروں کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کے دورہ لاہور کے دوران نوازشریف سے ملاقات اور پٹھانکوٹ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ممکنہ اثرات پر بحث کی گئی۔

مزید : عالمی منظر