خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 45 فیصد کی نمایاں کمی

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 45 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 45 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 68 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے کا حجم 1.264 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 45 فیصد تک کم ہوگیا ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس