پنجاب ریونیواتھارٹی کو پہلی ششماہی میں37فیصد ریونیوحاصل

پنجاب ریونیواتھارٹی کو پہلی ششماہی میں37فیصد ریونیوحاصل

لاہور(آن لائن )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے موجودہ مالی سال 2015۔16 کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اور نان کمیونیکیشن سیکڑ سے 37فیصد سے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آر اے نے جولائی 2015ء سے دسمبر2015ء تک حاصل ہونیوالی 26 ارب 99 کروڑ 36 لاکھ 78 ہزار 266 روپے رقم میں سے 19 ارب 56 کروڑ45 لاکھ 14 ہزار 735 روپے نان ٹیلی کمیونیکیشن سے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریو نیو اتھارتی کے باقی یونٹس سلز تیکسز اکٹھا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور تمام ٹیموں کو ہدایات جاری کردیں گی ہیں کہ وہ ٹیکس ڈیفالترز کے خلاف مکمل قانونی کاروائی کریں،ٹیکس وصولی کے لیے کسی سیاسی اور باثر افراد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید : کامرس