لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور ( این این آئی) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس21.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5423.83پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 55 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 7 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 4کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل90 ہزار800 حصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے19 ہزارحصص ۔دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے16 ہزار حصص۔جبکہ سلک بنک لمیٹڈکے14 ہزار 500 حصص فروخت ہوئے۔

سب سے زیادہ اضافہ پاک الیکٹران لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.18 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.55روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس