پیپلزپارٹی کاعمران خان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پیپلزپارٹی کاعمران خان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس کے سامنے عمران خان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہر کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کو جس میں انہوں نے اقبالی جرم کیا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا اور اس سلسلے میں انہیں دہشت گردوں کی قیادت کی طرف سے تعریفی خطوط بھی موصول ہوئے تھے ان کے اس اقبالی بیان کو گذرے ہوئے آج کئی روز ہو چکے ہیں مگر اب تک بھی میاں نواز شریف کی حکومت کی طرف سے نہ تو عمران خان کے خلاف کوئی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے اور نہ ہی شوکت خانم ہسپتال پر کوئی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کوئی چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ‘ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور آرمی چیف راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کا سہولت کار ہونے کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کا 90روز کا ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر شوکت خانم ہسپتال کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لیکر چھان بین شروع کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے دہشت گرد اس ہسپتال میں صحت کی سہولتوں سے مستفعید ہوتے رہے ہیں ۔انہوں نے زیراعظم میاں محمد نواز شریف ‘ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور آرمی چیف راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے تمام صوبوں میں یکساں قوانین نافظ کریں ۔

مزید : صفحہ آخر