مبینہ پولیس مقابلے میں 2بھائیوں کی ہلاکت،ڈی پی او اوکاڑہ کی طلبی

مبینہ پولیس مقابلے میں 2بھائیوں کی ہلاکت،ڈی پی او اوکاڑہ کی طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اوکاڑہ میں دو سگے بھائیوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود نعشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے پر ڈی پی اوکاڑہ اورایس ایچ او بصیر پورہ کو آج 5جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میبنہ پولیس مقابلہ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل میاں احمد نے عدالت کو بتایا کہ اوکاڑہ پولیس نے دو بے گناہ سگے بھائیوں کو جعلی پولس مقابلے میں ہلاک کردیا اور جب ورثا نعشیں لینے گئے تو الٹا ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نعشیں ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں۔ جس پر عدالت نے ڈی پی اوکاڑہ اورایس ایچ او بصیر پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج 5جنوری کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -