فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل،مرکزی ملزم عبدالغفور وٹو کی عبوری ضمانت منظور

فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل،مرکزی ملزم عبدالغفور وٹو کی عبوری ضمانت ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہو رہائیکورٹ نے فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے 680 ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دوسرے مرکزی ملزم عبدالغفور وٹو کی 14جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس مظاہر اقبال سدھو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم عبدالغفور وٹو کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب میں فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریفرنس زیر التواء ہے جس میں پلاٹوں کی خریدوفروخت میں مجموعی طور پر 680 ملین فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس کیس میں ظہور وٹوکو نیب نے پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے اور عبدالغفور وٹو کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے، ملزم عبدالغفور وٹو اپنے ذمہ واجب الادرقم واپس کرنے کے لئے تیار ہے اور متاثرین کو بھی رقوم واپس کرنا چاہتا ہے، ملزم نیب کے ساتھ تفتیش میں بھی تعاون کرنے کے لئے راضی ہے ،ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے عبدالغفور وٹو کی 14جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر