کوٹ رادھاکشن :دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت نوجوان اغوا

کوٹ رادھاکشن :دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت نوجوان اغوا

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی )دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت نوجوان اغوا پولیس نے مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک پنشن خواراں میں ثنا ء اللہ نامی شخص کے بیٹے گلنار حسین کو چار نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے پولیس کوٹ رادھاکشن نے ثنا اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسرے واقع میں نواحی گاؤں ظفر کے میں اسحاق مسیح کی شادی شدہ بیٹی صفیہ بی بی کو جاوید مسیح اپنے ساتھی سنی اور دو نامعلوم افرا د کے ہمراہ اُس وقت اغوا کر کے لے گیا جب گھر والے کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے پولیس کوٹ رادھاکشن نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی