ڈسکہ:اراضی پر جھگڑا، پانچ افراد کا ایک شخص پر تشدد

ڈسکہ:اراضی پر جھگڑا، پانچ افراد کا ایک شخص پر تشدد

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اپنی اراضی کی پیمائش کر تے ہو ئے پانچ افراد نے زدوکوب کر کے ایک شخص کو لہولہان کر دیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ رلیوکے کا رہائشی مسعود احمد اپنی اراضی کی پیمائش میں مصروف تھا کہ پانچ ملزمان عبدالمجید ،عمران ،عرفان ،داؤد اور بشارت آئے اور اسے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا تھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی