ماڈل پولیس تھانہ سمبڑیال کے یو سی اہلکار شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے لگے

ماڈل پولیس تھانہ سمبڑیال کے یو سی اہلکار شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے ...

سمبڑیال (نامہ نگار )ماڈل پولیس تھانہ سمبڑیال کے یو سی اہل کار شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے لگے ۔بلیک میل ہونے والے شہری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست گزار دی ۔تفصیلات کے مطابق شہر یار اور ایک کس نامعلوم یو سی اہل کار تھانہ سمبڑیال نے پر وپز اقبال چیمہ سکنہ چک کھینہ کو بلیک میل کیاکہ ہمیں مخبر خاص نے بتایا ہے کہ آپ کے گھر سے فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے جو قانونی جرم ہے اس لئے آپ کو ہمارے ساتھ تھانہ چلنا ہو گا ۔ورنہ مک مکا کیلئے تین ہزارروپے بطور رشوت دینی ہو گی۔ جس پر شہری نے رشوت دے کر اپنی جان چھوڑائی سائل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اہل کاروں نے بلاوجہ الزام لگا کر سائل کی خاندانی شہرت اور نیک نامی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور رشوت لے کر سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے اس لئے یو سی اہل کاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔

مزید : علاقائی