پاور لومز فیکٹر ی مالک کی مزدور مبینہہلاکت کو خود کشی بنانیکی کوشش
قصور(بیورورپورٹ)گزشتہ روز بھسر پورہ کے رہائشی مزدور کو پیرو والا روڈ قصور پر ایک پاور لومز فیکٹر ی کے مالک نے مبینہ طور پر ہلاک کرکے خود کشی بنانے کی کوشش کی۔جبکہ مقتول کے والد بھسر پور ہ کے رہائشی محمد رفیق ولد محمد علی قوم انصاری نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ سائل کا بیٹا محمد شفیق ،احمد علی کی فیکٹری میں کام کرتا تھا میرے بیٹے نے فیکٹری مالک سے 65ہزار روپے ایڈوانس لے رکھے تھے مگر تین ماہ قبل کام چھوڑ کر چلا گیا تو میں نے اپنے بیٹے مقتول محمد شفیق کو وقوعہ سے دو روز قبل دوبارہ فیکٹری میں کام کرنے کیلئے بھیج دیا تین بجے رات علی رضا اور فیکٹری مالک نے مجھے کہا کہ آپ کے بیٹے کی طبیعت خرات ہے ہمارے ساتھ چلو میں بھی سڑک کے پاس ہی پہنچا تو فیکٹری مالک احمد علی وغیرہ نے میری منت سماجت کرنا شروع کر دی کہ غلطی ہوگئی ہم نے تمہارے بیٹے کو نا حق قتل کر دیا ہے معاف کر دو۔تھانہ صدر قصور نے مدعی کی رپورٹ پر دو نامزد اور ایک نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔