جنوبی وزیرستان، تحصیل سر ویکئی میں امن کمیٹی کے سر برہ ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں بال بال بچ گئے

جنوبی وزیرستان، تحصیل سر ویکئی میں امن کمیٹی کے سر برہ ریمورٹ کنٹرول بم حملے ...

لدھا ( آئی این پی )جنوبی وزیرستان تحصیل سر ویکئی میں امن کمیٹی کے سر برہ کے گاڑی پر ریمونٹ دھماکہ ۔ایک شخص زخمی جبکہ امن کمیٹی کے سر برہ کی گاڑی جزوی طور پر تباہ ۔سیکورٹی فورسز زرائع نے بتایا کہ بروز سوموار امن کمیٹی کے سر برہ ولی جان خان محسود تحصیل سر ویکئی کے علاقہ مولے خان سرائے کے قریب اپنے زاتی گاڑی میں سفر کررہے تھے اور اس کے ہمرہ اس کا دوسرا ساتھی میر کلام بھی موجود تھے اس دوارن نامعلوم افراد نے ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ سے اس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار میر کلام نامی شخص معمولی زخمی جبکہ امن کمیٹی کے سر برہ ولی جان محسود مکمل طور پر محفوظ رہے ۔دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا اور دھماکہ میں زخٰمی میر کام کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جاری ہیں واضح رہے کہ آج سے تقریباایک ماہ قبل بھی امن کمیٹی کے سر برہ ولی جان محسود کے گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں ولی جان محفوظ رہے تھے

مزید : علاقائی