پاکستان سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی میں مثبت کردار اداکرے،عمران خان

پاکستان سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی میں مثبت کردار اداکرے،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کو دو مسلم ریاستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مثبت کر دار ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ سعود ی عرب ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ فضائی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر چکاہے ۔

مزید : صفحہ اول