وزیراعظم سعودی عرب ایران کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، شجاعت

وزیراعظم سعودی عرب ایران کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی موجودہ صورتحال میں مسلم امہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ اس وقت ایک بحران کی حالت میں ہے اور ایسے وقت میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی ساری امت میں بے چینی بڑھانے کا سبب بن گئی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف سعودی عرب، ایران کے مابین کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے پیش رفت کریں اور اس سلسلہ میں فوراً آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو اسلامی ممالک میں کشیدگی ختم ہونی چاہئے اس سے خطہ پرسکون ہو گا اور ہم آہنگی بڑھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -