باجوڑ ایجنسی ،سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے کیلئے نئی چیک پوسٹیں قائم

باجوڑ ایجنسی ،سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے کیلئے نئی چیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑایجنسی ( آئی این پی +مانٹیرنگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑایجنسی کے سرحدی علاقوں کو سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی سے محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرتے ہوئے مختلف سرحدی علاقوں میں متعدد نئی پوسٹیں قائم کر دیں، قبائلی عمائدین اور سرحدی علاقوں کے لوگوں نے نئی چیک پوسٹوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ان نئی پوسٹوں کے قیام سے ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی دراندازی میں واقعی کمی آئی ۔اس سلسلے میں کمانڈنٹ باجوڑسکاوٹس کرنل نیئر زمان نے صحافیوں کو بتایاکہ تحصیل ماموند ،سلارزی، چہارمنگ، کمانگرہ ،چمرکنڈ اور ناوگئی کے مختلف سرحدی علاقوں جو ماضی میں سرحد پار سے عسکریت پسندوں اور شدت پسندوں کے ایجنسی میں دراندازی اور سماج دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں کو مکمل طور پر سیل کیا گیاہے ۔ انھو ں نے بتایاکہ نئی پوسٹوں کے قیام سے ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکے گی ۔انھو ں نے کہاکہ ایجنسی کے مختلف سرحدی علاقوں میں نئی پوسٹوں کے قیام سے مقامی لوگو ں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں اب سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی او رحملوں کے خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ دوسری طرف تحصیل ماموند اور تحصیل سلارزی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور سرحدی علاقوں کے لوگو ں نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر علاقوں میں نئی پوسٹوں کے قیام اور سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کا خیر مقدم ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ سرحدی علاقوں میں نئی پوسٹو ں کی تعمیر سے نہ صرف ایجنسی بھر میں امن وامان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -