ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی 10جنوری سے مزید کمی کا فیصلہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی 10جنوری سے مزید کمی کا فیصلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 10جنوری سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت پر مکمل پابندی اور اوگرا کے حکم پر ڈی سی اوز کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت اور درآمدگی پر آنے والے اخراجات سمیت لوکل پروڈکشن کا جائزہ لیا گیا ہے جس پر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 80روپے سے 90 روپے فی کلو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو کے حساب سے کمی کر دی گئی ہے اور 10جنوری سے 15جنوری تک ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی 100روپے فی کلو ہو گئی ہے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 65روپے فی کلو کم ہونے پر گھریلو سلنڈر 1180روپے کا ہوگا، اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 225 روپے کی کمی واقع ہو جائے گی جس کے بعد کمرشل سلنڈر 4450 روپے میں فروخت ہو گا دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے اثرات صارفین تک پہنچانے کے لئے اوگرا کے تحت احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ڈی سی اوز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ڈی سی اوز کے حکم پر ٹیمیں آج سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں گے ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں دکاندار کو 5روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت دے رکھی گئی ہے تاہم بلیک میں فروخت اور مصنوعی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید : صفحہ اول