جے یوپی رہنما ء علامہ قاری زوار بہادر گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

جے یوپی رہنما ء علامہ قاری زوار بہادر گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما ء علامہ قاری محمد زوار بہادر کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گلبرگ میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر کو بھاری نفری کے ساتھ گھیرے میں لے کرعلامہ قاری محمد زوار بہادر کو بھاری نفری کے ساتھ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچادیا ۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،مولانا خادم حسین رضوی ،لیاقت بلوچ،پروفیسر جاوید اعوان، صاحبزادہ ولید احمد شرقپوری ،پیر محمد افضل قادری ،مفتی محمد خان قادری ،مولانا امجد خان ،رانا محمد شفیق خان پسروری ،ڈاکٹر جاوید اختر ،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،ملک بشیر احمد نظامی سمیت قائدین نے قاری محمد زوار بہادر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن لوگوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے قاری زوار بہادر کو رہا نہ کیا تو دینی جماعتیں بھرپور احتجاج کریں گی۔واضح رہے قاری محمد زوار بہادر جو متحدہ عرب امارات کے تبلیغی دورے کے بعد دو روز قبل وطن واپس پہنچے تھے ۔

مزید : صفحہ اول