دہشتگردی کی کوشش ناکام ،وفاقی وزیر داخلہ کے روٹ سے 10کلو وزنی بم برآمد

دہشتگردی کی کوشش ناکام ،وفاقی وزیر داخلہ کے روٹ سے 10کلو وزنی بم برآمد

لا ہور (خبر نگا ر )پولیس نے ہنجروال میں نہر کنارے اوور ہیڈ پل کے قریب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بناکر دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں لوگوں نے نہر کنارے اوور ہیڈ پل پر مشکوک بالٹی کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ گشت پر مامور پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ جس نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ بالٹی میں موجود بم دیسی ساختہ اور اس کا وزن 10 کلو گرام سے زائد تھا اور اسے مزید تباہ کن بنانے کے لئے اس میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ رکھے گئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکا کہنا تھا کہ بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا اور اس کا مقصد ممکنہ طور پر سیاسی اور پولیس افسران کو نشانہ بنایا جانا تھا کیونکہ اتنے زیادہ بارودی مواد کے ذریعے کئی گاڑیوں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کے بم بر آ مد ہو نے سے قبل وفاقی وزیر دا خلہ چو ہدر ی نثا ر اس رو ٹ سے گئے تھے ۔

مزید : صفحہ اول