پنجاب میں خواتین کی گمشدگی اور داعش میں شمولیت کی خبر یں مدارس کے ریکارڈ کی جانچ شروع

پنجاب میں خواتین کی گمشدگی اور داعش میں شمولیت کی خبر یں مدارس کے ریکارڈ کی ...

 لاہور (رپورٹ ۔محمد یو نس با ٹھ ) وزیر اعلی پنجا ب کے حکم پر ٹاؤن شپ ،وحدت کا لو نی اورہنجروال میں عورتو ں کے لا پتہ ہو نے کے مقدمات درج ہو نے اور ان کی داعش میں شمو لیت کی اطلا عا ت کے بعد پنجاب بھر کے مدارس کا مکمل ریکارڈچیک کر نے کا مکمل کا م شروع کر دگیا ہے ۔ پو لیس کی خفیہ رپو رٹ کے مطا بق قطر سالانہ 198ملین، کویت56ملین، سعودی عرب 42ملین،دبئی 11ملین، ہالینڈ2.5ملین اور امریکہ اعشاریہ 7ملین روپے کی مدارس کو فنڈنگ کر رہے ہیں ۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے 17مسلم اور غیر مسلم ممالک ایک ہزار مدارس کو سالانہ اربوں روپے کی امداد دے رہے ہیں۔ پولیس کی سپیشل برانچ کی جانب سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کو ایک خفیہ رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ ایک ہزار مدارس غیر ملکی امداد وصول کر رہے ہیں۔زرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے پنجاب بھر میں 12ہزار کے قریب مدارس ہیں جن میں سے 6ہزار کے قریب ابھی تک رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے اور پنجاب پولیس کو ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے لئے ایف آئی اے اور خفیہ تحقیقاتی اداروں کی معاونت بھی درکار ہے ۔ موجودہ رپورٹ میں کہا گیا ہے نان رجسٹرڈ مدارس کی بڑی تعداد اصل برائی کی جڑ ہیں۔ یہ رپورٹ حیران کن طور پر کمیٹی کے دوسرے ممبران کو نہیں دی گئی ۔ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے سینٹ کو بتایا تھا کہ غیر ملکی امداد حاصل کرنے والے مدارس کی تعداد صفر ہے ۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ پڑھنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 950علماء اور مدارس کی کڑی نگرانی کی گئی جس کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ بیرون ملک سے اربوں روپے کی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بھی اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ قطر سالانہ 198ملین، کویت56ملین، سعودی عرب 42ملین،دبئی 11ملین، ہالینڈ2.5ملین اور امریکہ اعشاریہ 7ملین روپے کی مدارس کو فنڈنگ کر رہے ہیں گزشتہ روز حساس اداروں اور پولیس کی ایک میٹنگ میں سینئر پولیس افسیر نے بتایا کہ مدارس کو فنڈنگ کے حوالے سے ان کے پاس بہت حساس معلومات ہیں۔ سی سی پی او لا ہور کیپٹن امین وینس نے مدارس کے خلا ف چھان بین کی تصدیق جبکہ داعش کی لاہور میں موجودگی کی تردید کی ہے ۔

جانچ شروع

مزید : علاقائی