ذہنی دباؤ چھوٹے بچوں کی دماغی نشوونما متاثر کرتا ہے

ذہنی دباؤ چھوٹے بچوں کی دماغی نشوونما متاثر کرتا ہے
 ذہنی دباؤ چھوٹے بچوں کی دماغی نشوونما متاثر کرتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سکول جانے سے قبل کی عمر کے بچے اگر کسی طرح ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجائیں تو اس سے ان کی دماغی اور ذہنی نشوونما شدید متاثر ہوتی ہے۔ایک حیرت انگیز مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت چھوٹے بچوں میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ ان کے ذہن کو بدل کر ان میں ’ گرے میٹر‘ کو متاثر کرسکتا ہے۔ گرے میٹر ان بافتوں (ٹشوز) کو کہتے ہیں جو دماغی خلیات (سیلز) کو جوڑ کے ان کے درمیان ایسے سگنل کا تبادلہ ممکن بناتے ہیں جو دیکھنے، سننے، فیصلہ سازی ، احساسات اور جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح بچوں کے اہم افعال متاثر ہوسکتے ہیں۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تین سال تک کے بچے بھی ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں اور اس سے ان کی دماغی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -