ایلان کی قربانی رنگ لے آئی،چچا نے کینیڈا میں دکان کھول لی

ایلان کی قربانی رنگ لے آئی،چچا نے کینیڈا میں دکان کھول لی
 ایلان کی قربانی رنگ لے آئی،چچا نے کینیڈا میں دکان کھول لی

  

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے ساحل پر ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایلان کردی کے تارک وطن چچا نے کینیڈا میں ہیئر سیلون کی دکان کھول لی ۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق شامی بچے ایلان کردی کے چچا محمد کردی اپنی فیملی کے ہمراہ کینیڈا پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے کینیڈا کے ایک مغربی علاقے میں ہیئر سیلون کی دکان کھول لی ہے ۔ محمد کردی اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ہمراہ 28دسمبر کو وینکور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں کینیڈا میں برسوں سے مقیم محمد کردی کی بہن ٹیما کردی نے ان کا استقبال کیا ۔

مزید : علاقائی