نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر پیڈسٹرین برج تعمیر کیا جائے، جماعت اسلامی

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر پیڈسٹرین برج تعمیر کیا جائے، جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاور ہاؤس چورنگی پر مسجد الہدیٰ، اسکول اور الخدمت اسپتال کے سامنے سڑک پار کرنے کے لئے پیڈ سٹرین برج کی تنصیب کرے۔ امیر جماعت اسلامی نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ خان اور نظم زون کے عہدیدران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی پر موجود اسکول، مسجد اور ہسپتال آنے والے طلبہ، بوڑھے، خواتین، نمازیوں اور عوام کی بڑی تعداد کے لئے شدید ٹریفک کی وجہ سے سڑک پار کرنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ حکومت کی عدم دلچسپی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے سندھ حکومت اور شہری اداروں کے ذمہ داران سے پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ کراچی پر پیڈسٹرین برج فوری تنصیب کرنے کا مطالبہ کیا

مزید : کراچی صفحہ اول