فلائنگ کوچ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق غریب خاندانوں سے تھا

فلائنگ کوچ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق غریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک ( بیورورپورٹ ) فلائنگ کوچ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق غریب خاندانوں سے تھا، کرک شہر کے علاقے مرکز کورونہ کا رہائشی جمعراز خان رکشہ چلاتا ہے حادثے میں ان کی بیوی ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کی ایک بیٹی سی ایم ایچ کوہاٹ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے ، کرک شہر ہی کے رہائشی شخص زری بت شاہ پک اپ ڈرائیور ہے ان کی بیوی حادثے میں جاں ہوئی جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ،المناک حادثے میں دار فانی سے کوچ کرنیوالی دینی مدرسے کی طالبہ 19سالہ فاطمہ کا والد احمد علی المعروف اماکرک شہر کے صدام چوک میں تکہ سیخ فروخت کرتا ہے جبکہ حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہونیوالی فلائنگ کوچ کا ڈرائیور رحمت الہادی پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے وہ شادی میں شرکت کیلئے اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لے گیا تھا مرحوم بیوہ ، پانچ بیٹاں اور دو کم عمر بیٹے سوگوار چھوڑ چکے ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے سریخواہ اور ٹیری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے کرک کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی و مرکزی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کیلئے معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔