کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ،پولیس اہلکار سمیت 2جاں بحق ،2زخمی

کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ،پولیس اہلکار سمیت 2جاں بحق ،2زخمی

کوھاٹ (بیورو رپورٹر) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لاچی میں تعینات پولیس کانسٹیبل اسد خان اور اسکا ساتھی سہار الدین موٹرسائیکل نمبر F.9515پر کوہاٹ کے علاقہ کڑپہ سے لاچی جارہے تھے جو نہی انکی موٹر سائیکل کوہاٹ انڈس ہائی وے پر رنگین آباد پل کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار موٹر سائیکل ڈرائیور سے بے قابو ہوکر انکی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار چاروں افراد کانسٹیبل اسد،سہار الدین ساکنان شویکی ،مدثر اقبال اور عامر رضا شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ریجنل ہیلتھ سنٹر لاچی لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر کانسٹیبل اسد خان اور اسکا ساتھی سہارالدین زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں مدثر اقبال اور عامر رضا کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول