خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس

پشاور( پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کا ایک اجلاس پیر کے روز رکن صوبائی اسمبلی محترمہ نسیم حیات کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکر ٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس اور خالد خان کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی نے کمیٹی کو محکمہ میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔کمیٹی نے محکمہ بہبود آبادی کے حکام کو ہدایت کی کہ صوابی، ہری پور اور مردان کے اضلاع میں عرصہ تین سالوں کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین کے کوائف و شرائط کی تفصیل کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔کمیٹی نے موبائل سروس یونٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کے طریقہ کار اور ان کے غلط استعمال اور دیگر امورکے بارے میں بھی آئندہ اجلاس میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی

مزید : پشاورصفحہ اول