نوشہرہ میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر معدنیات ٹھیکہ جات کی نیلامی شروع
نوشہرہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم خان کی نگرانی میں معدنیات کے ٹھیکہ جات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مختلف پارٹیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لیا دروازگئی نظام پور معدنیات کا ٹھیکہ 1کروڑ 25لاکھ میں جبکہ علاقہ ملنگ بابا خوڑ کے معدنیات کا ٹھیکہ 24لاکھ روپے میں نیلام ہوا صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر عوام کو سہولت اور مقررہ نرخوں پر گاڑیوں سے یومیہ ٹیکس وصول کیاجائے گا کوئی ٹھیکہ دار سرکاری ریٹ سے زائد نرخ وصول نہیں کرسکیں گے خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس نوشہرہ میں معدنیات کے ٹھیکہ جات کی نیلامی کھل عام شروع ہوئی اور مختلف ٹھیکہ داروں نے نیلامی میں حصہ لیا سب سے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکہ داروں کو ٹھیکہ جات دئیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم، وزیراعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی ضلع نوشہرہ کے چےئرمین ملک ابرار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشیدخان، معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، محکمہ انٹی کرپشن کے افسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خان خٹک اور صوبائی وزیرمعدنیات انیسہ زیب کی خصوصی ہدایت پر ضلع نوشہرہ میں مختلف علاقوں میں معدنیات کی نیلامی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور تمام ٹھیکہ جات منصفانہ طریقے سے بولی کے ذریعے دئیے جارہے ہیں تمام ٹھیکہ دار گاڑیوں سے مقررہ نرخ وصول کریں زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی یہ تمام اقدامات عوام کی سہولت کے لئے کئے گئے ہیں۔